پاکستان
16 جون ، 2014

شمالی وزیرستان آپریشن:ملک بھرمیں سیکیورٹی انتہائی سخت

شمالی وزیرستان آپریشن:ملک بھرمیں سیکیورٹی انتہائی سخت

اسلام آباد......شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد ملک بھرمیں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔اہم مقامات اور شاہراہوں پر فورسز کا گشت جاری ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ باجوڑایجنسی کے حکم پر ایجنسی بھر کے تما م سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔ایجنسی میں سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت کردیئے گئے ہیں۔مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سیکیورٹی سخت ہے ۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نےگشت شروع کردیا ہے۔بنوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔پولیس اور سیکورٹی فورسیز جامہ تلاشی کے بعد لوگوں کو بنوں شہر داخل ہونے کی اجازت دے رہی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی ہائی الٹ ہے ۔۔متوقع نقل مکانی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چنڈا چیک پوسٹ پر ایک ڈسک قائم کردیا ہے۔سندھ اور پنجاب کےشہروں میں بھی سیکیورٹی سخت ہے اور حساس مقامات،اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :