کھیل
16 جون ، 2014

فارمولا ون کے سابق چیمپئن مائیکل شوماکر 6ماہ بعد ہوش میں آگئے

 فارمولا ون کے سابق چیمپئن مائیکل شوماکر 6ماہ بعد ہوش میں آگئے

برن........فارمولا ون چیمپئن مائیکل شوماکر کومے سے باہرآگئےہیں۔ فرانس کے گرے نوبل اسپتال سے سوئٹزرلینڈ کے Lausanne اسپتال منتقل کردیا گیا۔شوماکر کی ترجمان Sabineکے مطابق 7بار فارمولا چیمپئن مائیکل شوماکر کوگرےنوبل اسپتال سے فارغ کردیاگیا ہے۔شوماکر 29 دسمبر2013 کو اسکیینگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئےتھے، ان کے سر میں شدید چوٹ آنے کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ 45سالہ شوماکر کے خاندان والوں نے تمام ڈاکٹروں، نرسز، تھراپسٹ اور ان کے مداحوں کاشکریہ ادا کیاہے۔شوماکر کو جنوری میں دواؤں کے ذریعے گہری نیند میں رکھا گیاتاکہ وہ شعوری طور پر ٹھیک ہوسکیں ۔

مزید خبریں :