پاکستان
16 جون ، 2014

آپریشن ضربِ عضب : پیر کو کارروائیوں میں 34 دہشت گرد ہلاک

 آپریشن ضربِ عضب : پیر کو کارروائیوں میں 34 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ.........شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج کی کارروائیوں میں 34دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آج صبح شوال میں جیٹ طیاروں کے ذریعے کارروائی کی گئی جس میں 27دہشت گرد ہلاک اور ان کے 6ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ پاک فوج کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے سات دہشت گرد مقابلے میں ہلاک جبکہ 2جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہری آبادی والے علاقوں میں کوئی آپریشن شروع نہیں کیا گیا اور شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لیے بنوں میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے شمالی وزیرستان کی ناکا بندی کرلی گئی ہےاور پاک افغان سرحد پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :