پاکستان
17 جون ، 2014

8 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ریاست کی جانب سے درج کیا گیا، آئی جی پنجاب

 8 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ریاست کی جانب سے درج کیا گیا، آئی جی پنجاب

لاہور........آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ لاہور میں 8افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ریاست کی جانب سے درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پولیس کابنیادی مقصدشہریوں کے جان ومال کاتحفظ اورقانون کی عمل داری ہے،وہ پولیس کی کوتاہی سےمتعلق جوڈیشل انکوائری کےلیےخودکوپیش کرتےہیں،کسی اہلکارکی غفلت ثابت ہوئی تو اس کےخلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے پولیس کےاعلیٰ حکام پرمشتمل3رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب پولیس افسروں کا دفاع کرتے رہے ۔تاہم میڈیا کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔اس موقع پر سی سی پی او چوہدری شفیق گوجر کا کہنا تھا کہ بےگناہ شہریوں کی ہلاکت پرپولیس کوبھی دکھ ہے۔

مزید خبریں :