17 جون ، 2014
پشاور.......خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں میں آئی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک اور ہنگو کے اسکولوں میں آئی ڈی پیز کو رکھا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مزید ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اسکولوں کے ہیڈماسٹرز، چوکیدار اور دیگر ضروری عملہ ڈیوٹی پر ہوگا، ڈی اوایجوکیشن اسکول کی نگرانی اوردیگرتفصیلات کیلئے فوکل پرسنز نامزد کریں گے، ڈی اوز اور اساتذہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔