17 جون ، 2014
لاس اینجلس ......این جے ٹی...... ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم" لیٹس بی کوپس "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔لیوک گرین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے۔جنہیں پولیس میں بھرتی کے شوق نے جعلی وردی پہن کرگھومنے پر مجبور کردیا۔دونوں نوجوانوں کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوجاتا ہےکہ پولیس والا بننا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔فلم کے اداکاروں میں جیک جانسن،ڈیمن ویان،اینڈی گارسیا،نینا ڈابریو اور ٹام مارڈیو سین سمیت دیگر شامل ہیں۔ادیتیا سود کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔