18 جون ، 2014
اسلام آباد.....سپریم کورٹ میں جیو کے خلاف مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، جیو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کےموکلین کے خلاف ملک بھر میں 45 سے زائد ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں،سب کو یکجا کیا جائے۔ عدالت نے چاروں ہائی کورٹس کے ایڈووکیٹ جنرلزکو جامع جوابات داخل کرنے کی ہدایت کردی۔جیو کے خلاف مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی سماعتجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔جیو کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر ایک شخص نے بدھ مذہب کے پیشوا کی تصویربنائی، تصویربنانے پراس کے خلاف 200 سےزائد مقدمات درج ہوئے،ان مقدمات کو یکجا کر کے سنا گیا۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ چاروں ایڈووکیٹ جنرلزیہاں موجود ہیں، انہیں کہیں کہ وہ جامع جوابات داخل کردیں۔ اس پر عدالت نے چاروں ہائی کورٹس کے ایڈووکیٹ جنرلزکو جامع جوابات داخل کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی۔