پاکستان
19 جون ، 2014

وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس بنائے،سپریم کورٹ کاحکم

وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس بنائے،سپریم کورٹ کاحکم

اسلام آباد......وفاقی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ٹاسک فورس بنائے۔سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے خلاف شرانگیز تقاریر کرنے والوں کو سزا دی جائے اور تعلیمی اداروں میں مذہب کی بنیاد پر تفریق نہ کی جائے۔سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ میں پشاور چرچ حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق متفرق درخواستوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا، 32 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا، فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیےپولیس ٹاسک فورس بنائے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں ،سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے خلاف کسی بھی نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کی جائے مرتکب افراد کو سزا دی جائے،تعلیمی نصاب ایسا بنایا جائے جو مذہبی رواداری کو فروغ دے۔ ساتھ ہی عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو ملازمتوں میں کوٹہ دینے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :