پاکستان
19 جون ، 2014

طاہرہ آصف کی حالت تشویشناک،2 آپریشن مکمل، بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا

طاہرہ آصف کی حالت تشویشناک،2 آپریشن مکمل، بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا

لاہور........لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کا شیخ زید اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت ابھی تک سنبھل نہیں سکی۔ متحدہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف پر حملہ ڈکیتی مزاحمت نہیں، ٹارگٹ کلنگ ہے۔ پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو علامہ اقبال ٹاؤن میں پھل خریدتے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا، انہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دو آپریشن کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق طاہرہ آصف کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا، ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شیخ زید اسپتال میں طاہرہ آصف کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کا مقصد پنجاب میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کوخوفزدہ کرنا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے بتایا کہ طاہرہ آصف کو گذشتہ چار ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اُدھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کامقدمہ ان کی صاحبزادی کی درخواست پردرج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :