پاکستان
20 جون ، 2014

طاہرہ آصف کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

طاہرہ آصف کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

لاہور.....ایم کیوایم کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ، جنازےمیں ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک بھی جنازے میں شریک ہوئے۔تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید نے طاہرہ آصف کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف طاہرہ آصف جیسی متحرک سیاسی لیڈرکے قتل کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران لاہور میں ہونے والے پر تشدد واقعات پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

مزید خبریں :