20 جون ، 2014
لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز اب 7، 10 اور 12 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ایک ٹی ٹوئنٹی کا اضافہ کردیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کا آغاز 3اکتوبر کو ایک ٹی 20میچ سے ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں ٹور کے دوران ایک ٹی 20، 3ون ڈے میچز، چار روزہ وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ کھیلیں گی۔جس میں واحد ٹی ٹوئنٹی 3اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ون ڈے اب 5اکتوبر کے بجائے 7اکتوبر کو کو شارجہ میں، دوسرا ون ڈے 8اکتوبر کے بجائے 10اکتوبر کو دبئی میں جبکہ فائنل ون ڈ ےمیچ 10اکتوبر کے بجائے 12اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، جبکہ 4روزہ وار اپ میچز 13اکتوبر کے بجائے 15اکتوبر سے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 20کے بجائے 22اکتوبر سے دبئی میں اور دوسرا ٹیسٹ 28کے بجائے 30اکتوبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یو اے ای میںکھیلی جانے والی سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز تین روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا جو 3سے 5نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9نومبر سے ابوظہبی، دوسرا 17 نومبر سے دبئی اور تیسرا ٹیسٹ 26 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 4اور دوسرا 5دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8دسمبر کو دبئی سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 12اور 14دسمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ 17 اور 19 دسمبر کو ابوظہبی میں ہو گا۔