پاکستان
20 جون ، 2014

شورکوٹ : ٹریکٹرٹرالیوں میں تصادم، ایک نہرمیں جا گری،16 افراد لاپتہ

شورکوٹ : ٹریکٹرٹرالیوں میں تصادم، ایک نہرمیں جا گری،16 افراد لاپتہ

جھنگ.......جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں دو ٹریکٹر ٹرالیو ں کی ٹکر سے ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں کر گئی۔جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار 50افراد نہر میں گر گئے،34 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 16 افراد کی تلاش جاری ہیں۔پولیس کے مطابق 337پل کے قریب دو ٹریکڑ ٹرالیوں میں ٹکر ہوگئی،ٹکر کی نتیجے میں ایک ٹرالی نہر میں گر گئی۔ ٹرالی میں سوار 50افراد نہر میں گر گئے جن میں سے 34 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 14 بچے اور دو خواتین تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد دربار بری سلطان سے حاضری کے بعد گھر کی طرف جارہے تھے۔

مزید خبریں :