12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے سابق سفیر حسین حقانی کی کارروائی موخر کرنے کی زاہد بخاری کی درخواست مسترد کردی ۔ اس کے ساتھ ہی میموکمیشن کا اجلاس 26 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔ آج وقفے کے بعد سیکریٹری خارجہ جلیل عباس ، کمیشن کے ان کیمرا اجلاس میں پیش ہوئے اور حسین حقانی کی جانب سے گزشتہ برس اپریل سے دسمبر تک خفیہ سفارتی فنڈز کے مبینہ استعمال پر ریکارڈ بھی کمیشن نے دیکھا، پھر کمیشن کی کھلی کارروائی میں دفترخارجہ نے بتایاکہ حقانی نے اپنے دونوں فون سیٹس پر کوئی رپورٹ اسے موصول نہیں ہوئی۔ زاہدبخاری نے بتایاکہ حسین حقانی نے فون ڈیٹا کے حق رازداری سے دست برداری کا بلیک بیری کمپنی کو خط لکھ دیا ہے،کمیشن نے اس بارے میں مزید خط وکتابت کی تفصیلات طلب کرلیں، زاہدبخاری نے کہاکہ حسین حقانی بیمار ہیں ان کا بیان ویڈیو لنک کے زریعے ریکارڈ کیاجائے یاپھر اس بارے میں سپریم کورٹ فیصلے کا انتظار کیا جائے ،اسے کمیشن نے مسترد کردیا، منصوراعجاز کے وکیل اکرم شیخ کے معاون وکیل نے حقانی کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی تحریری استدعا کی جبکہ مسلم لیگ نون کے وکیل نے حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی۔