22 جون ، 2014
پشاور......پشاورکےپوش علاقے حیات اباد میں پولیس نے سرچ اور گھرگھر آپریشن کے دوران بیشترمشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے گرفتارافراد میں کئی اہم لوگ شامل ہیں۔ پولیس کے سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت 700 اہلکار شریک ہیں۔ پولیس نے علی الصبح حیات آبادکے فیز پانچ،چھ اور سات میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ اور گھر گھر آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق مزکورہ تینوں فیزوں کو پولیس نے گھیرلیا ہے۔ کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں کئی اہم لوگ شامل ہیں پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں خواتین پولیس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہیں۔