22 جون ، 2014
پشاور.......پشاورپولیس نے حیات آباد میں سرچ اپریشن کےدوران ایک غیرملکی سمیت 80مشتبہ افراد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حیات آباد کے فیزپانچ،چھ اور سات مین سرچ آپریشن کا سلسلہ کیاگیا۔ جس دوران 4 ہزار سے ذیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آُپریشن میں 7سو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن مین افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ ایک سری لنکن باشندے کوبھی حراست میں لیاگیا ہے۔ جو 9 ماہ سے پشاور میں مقیم ہے۔ آپریشن میں لیڈیز اور ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔