22 جون ، 2014
ممبئی......بالی وڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا اپنے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ کے معاملے آج پولیس میں اپنا باقاعدہ بیان رکارڈ کروائیں گی۔39سالہ پریتی زنٹا نے 12 جون کو نسلی واڈیا کے بڑے بیٹے اور اپنے سابق بوائے فرینڈ 44 سالہ نیس واڈیا کے خلاف بدسلوکی کرنے کے ساتھ ایذا رسانی اورچھیڑ خانی کرنےکا مقدمہ درج کروایا تھا۔ یہ مقدمہ بھارتی قانون کی دفعہ 354 کے تحت درج کیا گیا ہے۔پریتی کاکہناتھا کہ 30 مئی کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ان سے ہاتھا پائی کی گئی۔پریتی اور صنعت کار نیس واڈیا آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں اور دونوں کے درمیان سنہ2009 سے تعلق تھا۔