پاکستان
22 جون ، 2014

عوامی تحریک کے قافلے کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور.......ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر سیکیورٹی خدشات ہیں،جی ٹی روڈ پر عوامی تحریک کے قافلے کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ملٹری آپریشن کے بعد دہشت گرد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں پر حملوں کا اعلان کر چکے ہیں،بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پر دہشت گردی کا خدشہ ہے،ترجمان کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کو سیکیورٹی خدشات کیساتھ عوامی تحریک کے جی ٹی روڈ پر سست رفتار قافلے کو بھی نشانہ بنائے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں :