پاکستان
22 جون ، 2014

لیاقت بلوچ کی طاہرہ آصف کے لواحقین سے تعزیت

لاہور........جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ایم کیو ایم کی مقتول ایم این اے طاہرہ آصف کے گھر گئے اور انکے لواحقین سے تعزیت کی ۔لیاقت بلوچ نےایم کیو ایم کی رہنما طاہرہ آصف کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد لاہور میں بھی تمام بڑے چھوٹے جرائم ہو رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ملزم کے جاری کردہ خاکے صرف عوام کا ردعمل ٹھنڈا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی بیٹی جو موقع کی گواہ بھی ہیں پولیس نے ان سے کوئی بیان نہیں لیا تاہم انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اپنے چہرےکپڑے سے چھپا رکھے تھے۔

مزید خبریں :