22 جون ، 2014
لاہور........ کیبل آپریٹرز کے رہنما خالد آرائیں نے مطالبہ کیا ہے کہ چودھری طاہر جاویدکو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ انھیں فوری رہا کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد آرائیں کا کہناتھا کہ کیبل آپریٹر پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری طاہر کو جھوٹے مقدمے میں پیمرا حکام کی ہدایت پر گرفتار کیاگیا ہے،خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ان کا کہناتھاکہ پیمرا مکمل طو رپر پولیس کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے،افسوس سےکہنا پڑتاہے کہ اس جمہوری حکومت نے پیمرا کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔