پاکستان
22 جون ، 2014

ڈاکٹر طاہر القادری پر حملے کا خدشہ ہے،حساس ادارے

اسلام آباد........حساس اداروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پرپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے رد عمل میں پہلے ہی ملک کے ائیر پورٹس اور اہم تنصیبات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے۔جبکہ طاہر القادری پہلے ہی طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسی صورت حال میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد حکومت نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

مزید خبریں :