پاکستان
23 جون ، 2014

ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیراعظم

 ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیراعظم

لاہور.....ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کی لاہورلینڈنگ کی وجہ سے وزیراعظم محمدنوازشریف کی اسلام آباد روانگی تاخیر کا شکار ہوئی.وزیرعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔مسلم لیگ ن کےذرائع کےمطابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے آج صبح اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ مگر ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کی لاہور لینڈنگ کی وجہ سے ان کی اسلام آباد روانگی تاخیر کا شکار ہوئی اور اسلام آباد میں مختلف سرکاری مصروفیات متاثرہوئیں۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور ایئرپورٹ پر موجودگی کی لمحہ بہ لمحہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید خبریں :