پاکستان
23 جون ، 2014

ڈاکٹر طاہر القادری اپنی ذاتی سیکیورٹی میں گھر جانے پر رضامند

ڈاکٹر طاہر القادری اپنی ذاتی سیکیورٹی میں گھر جانے پر رضامند

لاہور ....پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری فوج کی سیکیورٹی کے مطالبے سے دستبردار ہو تے ہوئےاپنے ذاتی گارڈز کی سیکیورٹی میں گھر جانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی ذاتی سیکورٹی میں جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں، حکومت کی جانب سے دو گھنٹے پہلے ہی اجازت دے دی گئی تھی۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ذاتی سیکیورٹی میں جانا چاہتے ہیں،پنجاب پولیس اور حکومت پر اعتبار نہیں کرسکتے،ان کا مطالبہ ہے کہ بلڈ پروف گاڑی کوطیارے تک لایا جائے اور ان کے قافلے کے سفر کو میڈیا پر براہ راست دکھایا جائے،پنجاب حکومت کی کسی گاڑی میں نہیں بیٹھوں گا،اگر گورنر پنجاب آئیں تو ہم جانے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ24گھنٹوں کے اندر ان کی رہائش گاہ پر بیرئرز دوبارہ لگائے جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبے پر انتظامیہ غور کر رہی ہے جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انقلاب لائے بغیر کینیڈا واپس نہیں جائوں گا۔اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تو انہوں نے طیارے سے باہر آنے انکار کردیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انہیں واپس اسلام آباد ایئرپورٹ لے جایا جائے تب ہی وہ طیارے سے اتریں گے۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کونظربند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، گرفتاریوں سےمتعلق عوامی تحریک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کوبحفاظت رہائشگاہ پہنچانےکیلئےتمام انتظامات مکمل ہیں،پُرامن رہنےوالےعوامی تحریک کےکارکنوں کو احتجاج کاحق حاصل ہے،پنجاب بھرمیں کہیں بھی عوامی تحریک کےکارکنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان پاکستا ن عوامی تحریک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آبادمیں پاکستان عوامی تحریک کے500کےقریب کارکن گرفتار کرلیے گیے، آئی9 انڈسٹریل ایریا تھانے میں 70 اورتھانا فیض آباد میں12 افرادگرفتارہیں جبکہ ڈھوک کھبہ سے 25 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

مزید خبریں :