23 جون ، 2014
لاہور..... ڈاکٹر طاہر قادری کا کہنا ہے کہ انہوں نےگورنرپنجاب کی بات حکومتی نمائندے کی حیثیت سے نہیں مانی، بلکہ ذاتی مراسم کی وجہ سے مانی۔ گورنر پنجاب محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ گورنرصاحب کی بات اپنے بھائی کی حیثیت سے تسلیم کی۔انہوں نے بتایا کہ گورنرپنجاب نے وعدہ کیا ہے کہ منہاج القرآن کی اردگرد حفاظتی دیواروں کو کچھ وقت میں تعمیرکرایا جائے گا، جبکہ اس بات کا بھی یقین دلایا کہ ورکز کے کیسز پربھی گفتگو کی جائے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اسپتال میں اپنے ورکرز کی عیادت کریں گے۔