23 جون ، 2014
لاہور........لاہورہائی کورٹ میں حج کوٹا کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 24جون کےلئے وزارتِ مذہبی امور کونوٹس جاری کردئیے۔لاہورہائی کورٹ میں حج کوٹا کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےمؤقف اختیار کیاکہ سرکاری حج اسکیم سے 80ہزار عازمین کی درخواستیں مستردکردی گئی ہیں۔درخواستیں مستردکرنے کامقصد پرائیویٹ حج ٹورزآپریٹرز کوفائدہ پہنچاناہے۔انہوں نےاستدعاکی کہ عدالت درخواستیں مسترد کئے جانے کانوٹس لے ۔