پاکستان
23 جون ، 2014

طاہر القادری کے کارکنوں نے پنجاب پولیس پر تشدد کیا،رانا مشہود

طاہر القادری کے کارکنوں نے پنجاب پولیس پر تشدد کیا،رانا مشہود

لاہور..... وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے کارکنوں نے پنجاب پولیس پر تشدد کیا، اور سماجی ویب سائٹ کے ذریعے انتشار انگیز پیغامات دئیے، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر قادری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی ۔رانا مشہود نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کریں جوان کےکارکنوں کی بربریت کا نشانہ بنے

مزید خبریں :