23 جون ، 2014
ریوڈی جنیرو.......برازیل میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال2014میں ہونے والے آج دو میچوں میں ہالینڈ نے چلی کو اور اسپین نے آسٹریلیا کو ہرادیا۔ ہالینڈ نے چلی کو0-2 سے ہرا دیا جبکہ اسپین نے آسٹریلیا کو 0-3سے شکست دے دی۔ ہالینڈ کے لیروئے فر نے 77ویں منٹ میں پہلا جبکہ میمفس ڈیپے نے اضافی وقت میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔ جبکہ اسپین کے ڈیوڈولا نے 36ویں منٹ میں پہلا، فرنینڈو ٹورس نے 69ویں منٹ میں دوسرا اور جوان ماٹا نے 82ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ورلڈ کپ گروپ بی میں ہالینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ گروپ بی سے چلی کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن اسپین کی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہی میچ جیت سکی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہ جیت سکی۔