24 جون ، 2014
لاہور.....وزیراعظم محمدنوازشریف سےگورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے ملاقات کی ہے، جس کے دوران وزیراعظم محمدنوازشریف نےانتشار کی صورتحال پرقابو پانےمیں گورنر پنجاب چودھری محمدسرورکی کاوشوں کو سراہااورکہاکہ ملک اس وقت ایک مشکل دور سےگزر رہاہے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نےلاہور ایئرپورٹ پروزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔آدھے گھنٹے تک جاری رہنےوالی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنرپنجاب نےوزیراعظم کوگزشتہ روز کی تمام صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نےانتشار کی صورتحال پرقابو پانےمیں گورنر پنجاب کی کاوشوں کو سراہااورکہاکہ آپ کےاس کردار کی وجہ سے ملک انتشار سے بچ گیا۔وزیراعظم نےمزیدکہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہاہےاورتمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔