پاکستان
24 جون ، 2014

نیویارک: طاہرہ آصف کی شہادت پر یوم سوگ

 نیویارک: طاہرہ آصف کی شہادت پر یوم سوگ

نیویارک........ایم کیو ایم نیویارک چیپٹر کے زیر اہتمام محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر یوم سوگ منایا گیا ،جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عامر قاضی ، گل محمد ، ممبر معاون کمیٹی محمد خورشید الحق، چیپٹر انچارج سید کمال انجم، عبدلرحمان اعوان، اسلم بیگ ، عابد رافع ،نسیم گلگتی، معروف ادبی شخصیت نیلو فر عباسی سمیت بڑی تعداد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، صحافیوں اوردیگر نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض عالیہ علوی نے انجام دئیے۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کواے پی ایم ایس او کی36 ویں یوم تاسیس کے طور منایا جانا تھا لیکن ایک دن قبل لاہور کی حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت کی بنا پر پروگرام کو یوم سوگ میں تبدیل کیاگیا۔ انہوں نے محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے پاکستان کو درپیش سنگین خطرات اور قومی یکجہتی کے حوالے سے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ الطاف حسین نے آج سے 36 سال قبل اے پی ایم ایس او کی شکل میں پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے امن ، اتحاد اور یکجہتی کا دروازہ کھول دیا تھا۔ آخر میں انہوں نے محترمہ طاہرہ آصف کی قربانیوں کو خراجتحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب و متوسط طبقوں کے حقوق کی بات کی اور صرف بات ہی نہیں کی بلکہ اس پر عمل کرکے دکھایا۔ایم کیو ایم نے غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو اسمبلی کا حصہ بنا کر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسی مثال قائم کی جس نے خاندانی و موروثی سیاست میں ایک ہلچل پیدا کردی۔ سید کمال انجم تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے ممبران کو اس پروگرام کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں الطاف حسین کی صحتیابی ، درازی عمر اور تحریک کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔




















مزید خبریں :