24 جون ، 2014
پشاور.......ریاض سےپشاورآنےوالی پی آئی اےکی پرواز پر لینڈ کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مشہود تاجور کے مطابق ریاض سےپشاورآنےوالی پی آئی اےکی پرواز پی کے756پر پشاور ایئرپورٹ پر نامعلوم ملزمان نے باہر سے فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آکر عملے کے ایک فرد اور مسافر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جہاز کو بھی فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے۔ تاہم جہاز کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد فوری طور پر پشاور ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔