پاکستان
12 اپریل ، 2012

اپوزیشن کے مطالبے پر نیٹو سے متعلق شقیں نکالی گئیں، چوہدری نثار

اپوزیشن کے مطالبے پر نیٹو سے متعلق شقیں نکالی گئیں، چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی نظرثانی شدہ سفارشات پر اپوزیشن کے مطالبے پر نیٹو سے متعلق تمام شقیں نکال دی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ سفارشات میں شامل کرنا چاہتے تھے، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ یہ انتظامی معاملہ ہے حکومت امریکا کے ساتھ اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے اس انتظار میں تھے کہ یہاں تماشا لگے گا اور وہ ڈھول بجائیں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تجاویز تاریخی تب ہوں گی جب اس پرمکمل عمل درآمد ہو گا، پہلے بھی قراردادیں منظور ہوئیں، ابھی آدھا کام ہوا ہے، صرف وزیراعظم کی یقین دہانی کافی نہیں ، کیا گارنٹی ہے کہ اس قرارداد کا حال پہلی قراردادوں جیسا نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :