پاکستان
25 جون ، 2014

غداری کیس: مشرف کے وکیل کی سیکرٹری داخلہ پر جرح

  غداری کیس: مشرف کے وکیل کی سیکرٹری داخلہ پر جرح

اسلام آباد.....پرویز مشرف کے غداری کیس میں ملزم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی سیکرٹری داخلہ پر جرح جاری ہے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے پوچھا کہ پانچ جولائی 1977 کو ضیاء الحق نے جمہوری حکومت کو تختہ الٹا، کیا وہ آرٹیکل 6 کے زمرے میں نہیں آتا، جواب میں سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کہا کہ وہ واقعہ بھی آرٹیکل سکس میں آتا ہو گا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ موجودہ وزیراعظم نواز شریف ضیاء الحق کے ایکشن کے معاونت کار ہیں، سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ نواز شریف معاونت کار ہیں ۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ غداری کیس داخل کرنے سے پہلے وزیراعظم یا کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، وزیر داخلہ کی منظور ی سے کارروائی کی گئی۔بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت کے حکم پر ملنے والے پانچ کتابچے سیکرٹری داخلہ کے سامنے رکھے اورپوچھا کہ کیا یہ وہی چیز ہے جسے دیکھ کر آپ نے شکایت درج کرائی۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر وہی چیز تھی جو ایف آئی اے کی رپورٹ کا حصہ تھی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہ نے تسلیم کر لیا، عدالت ان کتابچوں کو بطورثبوت قبول کرے، اس پر استغاثہ کے وکیل نصیر خان نیئر نے کہا کہ گو یہ دستاویزات فراہم کی گئیں مگر یہ بطور ثبوت نہیں۔

مزید خبریں :