25 جون ، 2014
لاہور.....جیونیوزکی خبر پر کارروائی کرتےہوئےپنجاب اسمبلی سےملحقہ سڑکوں پر3دن سےکھڑےکنٹینرز ہٹادیئے گئے۔یہ کنٹینرز پاکستان عوامی تحریک کے پنجاب اسمبلی کے سامنےجلسے کےاعلان پر حفاظتی تدابیر کےطور پر لگائےگئےتھے۔جیونیوزنےمنگل کےروز خبردی تھی کہ پاکستان عوامی تحریک کےجلسے کےاعلان پر حفاظتی نقطہ نظرسے3دن سےپنجاب اسمبلی سےملحقہ سڑکوں پرکنٹینرزکھڑےہیں۔کنٹینرز مالکان کاالزام تھاکہ انہیں سامان بھجوانے کاکہہ کر لایاگیا،مگر کوئی ادائیگی نہیں کی گئی،جبکہ وہ کھلےآسمان تلےپڑےہیں۔وزیرقانون پنجاب رانامشہوداحمد نے توجہ دلانے پر اس کا نوٹس لینے کاکہاتھااوریہ بھی کہ وہ معلومات اکٹھی کرکے انہیں پیسے دلائیں گے۔رپورٹ نشر ہونےکے بعد یہ کنٹینرز وہاں سے ہٹا لئے گئے ہیں۔