25 جون ، 2014
مقبوضہ بیت المقدس..... اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائی میں غزہ کی پٹی پرفضائی حملہ کیا ، جس سے تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ کئی گھر تباہ ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کا تین لاپتا نوجوانوں کے لئے آپریشن جاری ہے، تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔بمباری کے نتیجے میں تین سالہ بچی جاں بحق اور2 افراد زخمی بھی ہوئے،جبکہ اسپتال پر کی جانے والی بمباری سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ تینوں نوجوانوں کو فلسطینی تنظیم حماس نے اغوا کیا ہے۔ ملٹری آپریشن کے دوران اب تک 6 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔