25 جون ، 2014
کراچی .....کراچی میں رینجرز نے ایئرپورٹ سے قریب ماڈل کالونی میں چوکیاں اور بلند ٹاور بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق چوکیاں بنانے کافیصلہ گزشتہ رات پشاور میں جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزنے کراچی ائیرپورٹ کے قریب عمارتوں پر چوکیاں اور ٹاورز بنانےکی منظوری دی ہے ۔کراچی ائیرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں عمارتوں پر چوکیاں اورواچ ٹاور زبنانے کا فیصلہ گزشتہ روز پشاور میں جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا ، ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے ماڈل کالونی کا دورہ کیا اور عمارتوں پر ٹاور زاور چوکیاں بنانے کی منظوری دی۔