پاکستان
25 جون ، 2014

فوجی آپریشن کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے، الطاف حسین

فوجی آپریشن کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے، الطاف حسین

کراچی…دہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہےکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے سیاسی نظریہ سے اختلاف کیاجاسکتاہے لیکن وہ ایک سیاسی حقیقت ہیں ۔ اس حقیقت کوتسلیم کیاجائے اورسیاسی حقیقت کوطاقت سے کچلنے کی روش ترک کی جائے ۔انہوں نے یہ بات آج پاکستان کے 37شہروں میں بیک وقت منعقد کئے جانے والے ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاسوں سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سلسلے کامرکزی اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدکیاگیاجس میں ایم کیوایم کے یونٹوں، سیکٹروں،زونوں،تمام تنظیمی کمیٹیوں اورشعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس سےرابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ، ارکان ڈاکٹرفاروق ستاراورعبدالحسیب نے بھی خطاب کیا۔ الطاف حسین نے کارکنان وعوا م کورمضان المبارک کی پیشگی مبارکبادپیش کی ،اوردکانداروں سے اپیل کی کہ وہ منافع ضرورکمائیں لیکن قیمتیں نہ بڑھائیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ قیمتوں من مانے اضافے کو سختی سے کنٹرول کیاجائے تاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام بھی سحروافطار کرسکیں ،انھوں نے کارکنوںکو تلقین کی کہ وہ زکوٰۃ فطرے کی وصولی کے سلسلے میں کہیں بھی جائیں تولوگوں سے نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں، زورزبردستی یابیہودگی نہ کریں۔انہوں نے طاہرہ آصف شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور خواتین کارکنوںسے کہاکہ دہشت گردوں نے حق پرستی کاایک چراغ بجھایاہے ، آپ میدان عمل میں آکرحق پرستی کے لاکھوں چراغ روشن کردیں ۔ انہوں نے صدرممنون حسین سے اپیل کی کہ وہ طاہرہ آصف شہیدکے اہل خانہ کوملنے والی دھمکیوں کانوٹس لیں اورحکومت پنجاب کے ذمہ داروں سے بازپرس کریں ۔ الطا ف حسین نے 17جون کو منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ پر پولیس کی کارروائی اورانکے کارکنوں کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ایک بارپھراپیل کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17جون کاازخودنوٹس لیاجائے،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرتمام متعلقہ ذمہ داروں کوطلب کیاجائے ۔الطا ف حسین نے کہا سیاسی سرگرمیوںمیں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالنا سراسر غیرجمہوری عمل اور ظلم ہے ،علامہ طاہر القادری کے جہاز کو جسطرح اسلام آباد کے ارد گرد چکر لگوائے گئے اگر میںاسکی تفصیلات بتانے بیٹھ گیا تو وزر اء کو بھی چکر آجائیں گے ،کراچی ایئر پورٹ کے بعد دہشت گردوں نے پشاور ایئر پورٹ کو بھی دہشت گردی کانشانہ بنایا جس سے ایک خاتون شہید ہوگئیں ، مسلح افواج کے جو ان قربانیاں دے رہے ہیں ،جام شہادت نوش کر رہے ہیں لیکن بعض لوگ ان حالات میں فوج کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں ۔ میں پوری قوم سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ اس وقت بھر پور طریقہ سے مسلح افواج کا ساتھ دے،انھوں نے ایم کیوا یم کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین وزیرستان کی مد د کیلئے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں اور ان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔انھوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کوجلدازجلدان کی زمینوں کامعاوضہ اداکرنے او ران کے نقصانات کا ازالہکرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنے اتحاد کو برقر ار رکھیں، نظم وضبط کی پابندی کریں ،بزرگوں اور خواتین کا احترام کر یں اور نشہ آور اشیاء خصوصاً گٹکے وغیرہ سے پرہیز کریں ، گٹکے کا استعمال کرنے والے منہ اور حلق کے کینسر میں مبتلا ہور ہے ہیں۔

مزید خبریں :