25 جون ، 2014
پشاور......پشاور میں پی آئی اے کی پرواز پر حملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملے کے بعد بڈھ بیر کے مختلف دیہات سے سرچ آپریشن کے دوران 200 سےزیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور میں اب ہوائی جہاز بھی محفوظ نہیں رہے۔ منگل کی شب نواحی علاقہ ماشوخیل میں شرپسندوں نے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کی ۔ طیارے کو بارہ سے زیادہ گولیاں لگیں۔ حملے کے بعد ماشو خیل اور سلمان خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ جس دوران 200سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔