25 جون ، 2014
لاہور.......چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے آئی ڈی پیزکے لیے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے جیو نیوز سے بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی ڈی پیز کیمپوں کی ذمہ داری سونپی جائے، حکومت آئی ڈی پیز کے جتنے کیمپوں کی ذمہ داری دینا چاہے د یدے، آئی ڈی پیز کیمپوں میں دسترخوان شروع کیے جائیں گے اور آئی ڈی پیز کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئی ڈی پیز کیلئے موبائل اسپتال بھی بھیجیں گے اور پچاس کروڑ روپے کی پہلی قسط ہے، 5 ارب روپے تک دینا پڑے تو متاثرین کیلئے دیں گے۔