پاکستان
25 جون ، 2014

پشاور ایئرپورٹ پر جزوی آپریشن جاری، امارات کی پروازیں معطل

پشاور ایئرپورٹ پر جزوی آپریشن جاری، امارات کی پروازیں معطل

پشاور.........پشاور میں طیارے پر فائرنگ کے بعد باچا خان ائیرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن آج جزوی طور پر جاری رہا۔ امارات ایئرلائنز نے پشاور کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کی رات باچاخان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعدبدھ کے روز صرف شاہین انٹر نیشنل ائیر لائن کی اندرون ملک تین پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ قومی ائیر لائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے آپریشن معطل رکھا۔ امارات انٹرنیشنل ائیر لائنز کے سوا دیگرتمام ائیر لائنزنے جمعرات سےمعمول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امارات ائیر لائن کے ترجمان عماد ظفر کے مطابق پشاور کے لئے ان کی سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔ پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مجموعی طور پر تین ائیر لائنز پی آئی اے، ائیر بلیو اور ائیر انڈس اندرون اور بیرون ملک پروازآپریشن کرتی ہیں جبکہ نجی ائیر لائنز شاہین انٹر نیشنل، گلف انٹر نیشنل، امارات انٹرنیشنل، راس الخیمہ ایئر لائن اور اتحاد ایئرلائن صرف بین الاقوامی پروازیں چلاتی ہیں۔

مزید خبریں :