25 جون ، 2014
واشنگٹن ........امریکا نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے 2 رہنماؤں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لشکر طیبہ دو رہنما چیف محمد حسین گل اور پی آراو نذیر احمد چودھری کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں رہنماؤں پر معاشی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جبکہ محمد حسین گل اور نذیراحمد چوہدری کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔