پاکستان
25 جون ، 2014

پی آئی اے کے عملے کے رکن اعجاز خان سی ایم ایچ میں زیرعلاج

پی آئی اے کے عملے کے رکن اعجاز خان سی ایم ایچ میں زیرعلاج

پشاور.....پشاور میں طیارے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پی آئی اے کے عملے کے رکن اعجاز خان سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں،طیارے پر فائرنگ کی گئی تو اعجاز خان کی ٹانگ ، بازو اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی جان بروقت طبی امداد سے بچالی گئی ہے اور جمعے کو ان کی ٹانگ اور بازو کی سرجری کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ چند ماہ میں چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :