پاکستان
25 جون ، 2014

طاہرالقادری کی زبان اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، رانا مشہود

 طاہرالقادری کی زبان اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، رانا مشہود

لاہور.......وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے کارکنوں سے خطاب میں استعمال کی گئی زبان ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، طاہر القادری چرب زبانی سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔وزیرقانون پنجاب رانا مشہودکا مزید کہنا تھا کہ کینیڈین مولانا ایک مرتبہ پھر عوام میں انتشار پھیلانے کے لیے آئے ہیں، مولانا کب تک بے گناہ افراد کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہیں گے؟ مولانا کا ملکی سیاست میں نہ پہلے کوئی کردار تھا نہ اب ہے۔

مزید خبریں :