پاکستان
25 جون ، 2014

الطاف حسین مظلوموںکی آخری امیدہیں،خالدمقبول صدیقی

الطاف حسین مظلوموںکی آخری امیدہیں،خالدمقبول صدیقی

کراچی.........ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ الطاف حسین مظلوم ومحکوموںکی آخری امیداورپاکستانی عوام کااثاثہ ہیں،وہ پہلے قائدہیںجنہوںنے سیاست برائے خدمت کادرس دیااوردکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے نہ صرف سیاسی میدان میںقدم رکھابلکہ سیاست میںخدمت کومتعارف کرایا، ایم کیوایم بھتہ نہیںلیتی بلکہ مساکین،معذوروںاورضرورتمندوںکی بے لوث خدمت کومذہبی فریضہ سمجھ کر رمضان المبارک میںزکوٰۃ فطرہ جمع کرکے مساکین ، معذوروںاورضرورتمندوں تک پوری دیانتداری سے پہنچاتی ہے۔انھوںنے ان خیالات کااظہار بدھ کی شام لال قلعہ گرائونڈعزیز آباد میں رمضان المبارک کے موقع پرزکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کے لئے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان اورخدمت خلق فائونڈیشن کے رضاکاروںسے خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیںرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعبدالحسیب نے بھی مختصراً خطاب کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت شوکت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل، سیدامین الحق،بابرخان غوری،عادل خان،احمدسلیم صدیقی،نثاراحمدپنہور، سیف یارخان،اسلم آفریدی،یوسف شاہوانی،کیف الوریٰ،اشفاق منگی ،سیدشاکرعلی اور توصیف خانزادہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ہم آج ایک بارپھربحیثیت کارکن ایک اہم ذمہ داری کو پوراکرنے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیںاپنے لب ولہجے ،لباس اور اخلاق سے ثابت کرناہوگاکہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کے کارکن ہیں،آج ہم اپنے مذہبی فریضے کوپوراکرنے کے لئے جمع ہوئے ہیںکیونکہ زکوٰۃ فطرہ جمع کرنامذہبی ہے لہٰذااس میںایمانداری اوردیانتداری کوشامل نہ کیاجائے تویہ بھتہ خوری ہوگی،ایم کیوایم معذوروں،غریبوںاورضرورتمندکی مددکرنے کے لئے ہرسال رمضان المبارک میںپوری دیانتداری سے زکوٰۃ فطرہ جمع کرتی ہے،اور اس رقم کی کسی نہ کسی صورت میں تقسیم کاسلسلہ سال بھر جاری رہتاہے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنےکہاکہ الطاف حسین نے پاکستان میںمستقل تبدیلی برپاکرنے کے لئے دوکاموںبیڑااٹھایاہے ایک ملک میںصحیح اورحقیقی جمہوریت قائم کرناچاہتے ہیںایک ایسی جمہوریت جس میںفیصلہ کرنے کاحق صرف اورصرف عوام کے پاس ہو۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بناناایم کیوایم کابنیادی نصب العین ہے،خدمت خلق فائونڈیشن پاکستان کاسب سے فعال اورمستندفلاحی ادارہ ہے کوئی ادارہ اتنافعال اورمستندنہیں۔انہوںنے کارکنوںکومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کے لئے زکوٰۃ وفطرے کی وصولی کاکام کرنے کے لئے الطاف حسین کی ہدایت کواپنی گرہ سے باندھ لیںاورانتہائی ایمانداری سے اس فریضے کوانجام دیں،فاروق ستارنے کہاکہ میںاس اجلاس کے توسط سے تمام آئی ڈی پیزکویقین دلاتاہوں کہ ایم کیوایم انہیںکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اس سال زکوٰۃ فطرے کاایک بڑاحصہ آئی ڈی پیزکودیاجائیگا۔ عبدالحسیب نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان تحریک کے سفیرہیں اور الطاف حسین کے نمائندے ہیںجوزکوٰۃ فطرہ مہم کو پوری ذمہ داری کے ساتھ پورا کرینگے ، اس اہم ذمہ داری کوپوراکرنے کے لئے ہمیںحق پرست شہداء کی فیملیوںکے لئے گھرگھرجاکررابطہ کرکے زکوٰۃ فطرہ جمع کرناہے۔
























مزید خبریں :