25 جون ، 2014
کراچی........صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ بحالی کے باوجود جیونیوز کی نشریات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ سی پی جے نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط میں زور دیا ہے کہ ملک میں جیو کو بحال کیا جائے۔ کیبل آپریٹرز کے جارحانہ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی جے نے کہا کہ پیمرا نے 15 روز بعد جیو نیوز کو نشریات شروع کرنے کی اجازت دیدی مگر اطلاعات کے مطابق کیبل آپریٹرز نے مسلسل چینل کو بند کیا ہوا ہے۔چینلوں پر بندش نے خطرناک مثال قائم کردی ہےاور ان نیوز چینلز کو بند کرنے کی راہ کھول دی ہے جو ریاست اور اس کی ایجنسیوں پر تنقید کریں۔ سی پی جے نے حکومت پر زور دیا کہ ملک بھر میں جیو کی نشریات کو بحال کیا جائے اور اس کو یقینی بنایا جائے کہ تمام صحافی آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔