25 جون ، 2014
لاہور......سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کےلئےبنائی گئی پولیس انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی کردی گئی، باربارتبدیلی کےباعث انکوائری ٹیم تحقیقات شروع ہی نہیں کر سکی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کےروزایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی،دو روز بعد ایڈیشنل آئی جی سرمد سعیدکوہٹاکرایڈیشنل آئی جی فنانس ڈاکٹرعارف مشتاق کو سربراہ بنا دیا گیا، ایک روزقبل ایڈیشنل آئی جی فنانس عارف مشتاق کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں کر دیاگیا،جس کےبعدایک بارپھر انکوائری ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید کوسونپ دی گئی۔ذرائع کے مطابق باربار ردوبدل کےباعث یہ ٹیم ابھی تک تحقیقات شروع نہیں کرسکی، ٹیم کےدیگرارکان میں ڈی آئی جی ٹیلی علی عامراوراے آئی جی فنانس حسین حبیب شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سرمد سعیداس سےپہلے انکوائری ٹیم کاسربراہ بننےسےمعذرت بھی کر چکےہیں۔