پاکستان
25 جون ، 2014

4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہوگا،تحریک انصاف

4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہوگا،تحریک انصاف

اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف نے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے پر لانگ مارچ کرنے اور کسی بھی گرینڈ الائنس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔ ایک ماہ میں ووٹوں کی تصدیق نہ کرا ئی گئی تو تحریک انصاف بھر پور احتجاج اور لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان 27مارچ کو بہاولپور کے جلسے میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کسی بھی گرینڈ الائنس کاحصہ نہیں بنے گی۔ پی کے 45ایبٹ آباد کے ضمنی انتخاب میں شکست پر عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیف اللہ نیازی، عمران اسماعیل اور منزہ حسن پر مشتمل کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے عمران خان فاؤنڈیشن فنڈ ز جمع کرے گی۔کور کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور پر 6 ارب روپے دیے جائیں۔

مزید خبریں :