پاکستان
25 جون ، 2014

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی........شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13دہشت گرد ہلاکہ ہوگئے جبکہ بمباری سےدہشت گردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب بنوں میں متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے سینٹرز میں اضافہ کر دیا گیا۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک کردیے، 12 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیارڈال دیے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے آس پاس دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئےاور ان کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں 12 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار بھی ڈال دیے ہیں۔

مزید خبریں :