26 جون ، 2014
نیویارک......امریکی ٹی وی اینکر گریگ جیریٹ کو نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے میناپولس ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز چینل کے اینکر گریف جیرٹ نشے کی حالت میں میناپولس کے سینٹ پال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئےاور وہاں شور شرابا شروع کردیا جس پرمجبورا ریسٹورنٹ انتظامیہ کو پولیس کو بلانا پڑا۔نشے میں دھت گریگ نے پولیس اہلکاروں پر حاوی ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور ہتھکڑیاں لگاکر ساتھ لے گئی۔