12 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گریڈ 21 کے 18 افسروں کو گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے، ترقی پانے والوں میں آئی جی پنجاب حبیب الرحمان اور سیکریٹری ہاوٴسنگ کامران لاشاری بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھجوائے گئے پولیس، سیکریٹریٹ، فارن سروسز اور پوسٹل سروسز گروپ کے 18 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے، ترقی پانے والے سیکریٹریٹ گروپ کے 12 ، پوسٹل سروسز کاایک، فارن سروس کے 3 افسرجبکہ پولیس گروپ کے 2 افسرشامل ہیں۔