26 جون ، 2014
ریوڈی جنیرو.......برازیل میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال2014 میں آج کھیلے جانے والے میچوں میں جرمنی نے امریکا کو اور پرتگال نے گھانا کوہرادیا۔جرمنی نے امریکا کو 0-1 سے جبکہ پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ امریکا کے خلاف میچ کا واحد گول تھامس مولر نے 55ویں منٹ میں کرکے جرمنی کو فتح سے ہم کنار کیا۔ پرتگال کی جانب سے گھانا کے خلاف جون بوئے نے 31ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے 80ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پرتگال کو جتا دیا مگر پرتگال کی ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی۔گھانا کی جانب سے واحد گول اساموہ گیان نے 57ویں منٹ میں کیا۔