کھیل
27 جون ، 2014

فیفا ورلڈکپ:ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

فیفا ورلڈکپ:ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

ریو ڈی جنیرو.....فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔ ناک آوٹ مرحلہ کے پہلے پڑاؤ میں کون کس کا سامنا کرے گا ۔گولز کی برسات، کھلاڑیوں کے جذبات اور شائقین کی رنگینیوں کے ساتھ فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ایک دن آرام کے بعد ہفتے سے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز ہوگا ۔رات 9 بجے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل اور چلی آمنے سامنے ہوں گے،اسی روز رات 1 بجے رائونڈ آف سکسٹین کا دوسرا میچ کولمبیا اور یوروگوائے کے درمیان ہوگا ۔ اتوار کو ہالینڈ اور میکسیکو کی ٹیمیں ایک دوسر ے کو ناک آئوٹ کرنے کیلئے رات نو بجے صف آراء ہوں گی، اس کے بعد کوسٹا ریکا اور یونان کی ٹیمیں رات 1 بجے آمنے سامنے آئیں گی۔پیر کو فرانس اور نائجیریا کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا پانچوا ں پری کوارٹر فائنل رات 9 بجے کھیلا جائے گا ۔ چھٹے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی اور الجزائر کی ٹیمیں رات 1 بجے مد مقابل ہوں گی۔منگل کو ارجنٹینا کی ٹیم رات 9 بجے سوئٹزرلینڈ جبکہ امریکا کی ٹیم رات 1 بجے بیلجیم سے مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :